ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کا انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ

جمعہ 6 جون 2025 19:42

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن(ر)ندیم ناصرحکومت پنجاب کی طرف سے عید تعطیلات کے دوران سرکاری ہسپتالوں کی مانیٹرنگ کے احکامات پر عملدرآمد کے سلسلے میں انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات تک سہل رسائی دینے کے لئے کوشاں ہے اور عید کے دوران ضلع کے تمام سرکاری ہسپتالوں کی کڑی نگرانی کی جائیگی۔

انہوں نے ایم ایس اور عملے کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں آنے والاہر مریض اہم ہے لہٰذاتمام مریضوں کوعلاج کی بہترین سہولت دی جائے اور ایف آئی سی میں سرکاری ادویات کی بلاتعطل فراہمی جاری رکھی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کی اور ڈاکٹروں کے رویہ و ادویات کی فراہمی بارے دریافت کیا۔علاوہ ازیں انہوں نے وارڈز میں ڈاکٹروں و عملہ کی حاضریوں کا جائزہ بھی لیا۔