گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر گورنرہائوس میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کی محفل کا انعقاد

پیر 8 ستمبر 2025 19:39

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر گورنرہائوس میں جشن عید میلاد ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر گورنر ہاؤس میں جشنِ عید میلادالنبی ﷺکے سلسلے کی تیرہویں روز بھی محفلِ میلاد کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

خواتین کے لئے منعقدہ اس خصوصی محفل میں بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔ حضور اکرم ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں نعتیہ کلام پیش کیا گیا اور عقیدت کے پھول نچھاور کئے گئے۔ درود و سلام کی گونج سے گورنر ہاؤس کی فضا معطر ہوگئی، قلوب کو سکون اور روشنی نصیب ہوئی۔ محفل کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔