Kمحمد اسماعیل قائمقام میئر پشاور نامزد

جمعہ 6 جون 2025 19:45

م*پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2025ء) میئر پشاور حاجی زبیر علی بین الاقوامی کانفرنس شرکت کیلئے پرتگا ل گئے جس پر انہوں نے محمد اسماعیل چیئرمین این سی 24 قائم مقام میئر پشاور نامزد کردیا جو انکی غیر موجودگی میں شہری انتظامی امور سنبھالیں گے تاکہ عید کے موقع پر عوام کوکوئی رکاوٹ پریشانی کا سامنا نہ ہوں ' اس موقع پر نامزد قائمقام میئر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد اور پاکستان راہ حق پارٹی کے چیئرمین فضل وہاب صافی ' محمود الحسن واہ واہ خان ' آفریدی خان 'رحمت شاہ' چیئرمین عیسی خان ' اور دیگر نے قائمقام میئر پشاور کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اس موقع پر قائمقام میئر نے کہاکہ میئر پشاور حاجی زبیر علی نے ان پر جو اعتماد کیا ہے وہ اس پر پورے اترینگے اور پشاور کی تعمیر وترقی میں اپنا کردار اداکرینگے۔