Uپشاور ،دریائوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ

# نظر عیدالاضحی کے موقع پر حادثات کی روک تھام کے لیے صوبائی دارالحکومت پشاور، نوشہرہ اور چارسدہ میں کشتی رانی اور دریائوں میں نہانے پر مکمل پابندی

جمعہ 6 جون 2025 19:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2025ء)دریائوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے پیشِ نظر عیدالاضحی کے موقع پر حادثات کی روک تھام کے لیے صوبائی دارالحکومت پشاور، نوشہرہ اور چارسدہ میں کشتی رانی اور دریائوں میں نہانے پر مکمل پابندی ہوگی کمشنر پشاور ڈویڑن ریاض خان محسود، کشتی رانی اور دریائوں میں نہانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کی گئی ہے، پابندی پر عمل درآمد کے لیے پولیس اور سول ڈیفنس کے اہلکار ڈیوٹیوں پر موجود رہے گے اس کے علاوہ تفریحی پارک میں زائد ٹکٹ وصولی کی روک تھام کے لیے بھی ضلعی انتظامیہ پشاور، نوشہرہ اور چارسدہ کے ضلعی انتظامیہ کو احکامات جاری کیے گئے اس کے ساتھ ساتھ تفریحی پارکس کی سیکورٹی اور بے ہودہ حرکات کی روک تھام کے لیے بھی پولیس کو احکامات جاری کیے گئے ہیں عید الاضحی کے موقع پر کسی بھی تفریحی پارک کے انتظامیہ کو خود ساختہ ٹکٹ وصولی کی اجازت نہیں دی جائے گی

متعلقہ عنوان :