ساہیوال ،بدنام زمانہ ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک

جمعہ 6 جون 2025 20:10

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء) سی سی ڈی ساہیوال کے ساتھ مقابلے میں بدنام زمانہ ڈاکو مارا گیا۔ترجمان سی سی ڈی کے مطابق ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔

(جاری ہے)

سی سی ڈی نے خفیہ اطلاع پر مفرور ڈاکوں کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تھا۔ڈاکوئوں نے پولیس پر شدید فائرنگ کی۔ اور ڈاکوں کی فائرنگ سے سی سی ڈی کی سرکاری گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔ترجمان سی سی ڈی کے مطابق فائرنگ کا عمل رکنے پر پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔ مارے جانے والا ڈاکو ڈکیتی، قتل اوراغوا جیسے درجنوں مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔