فصلوں کی باقیات جلانا، جنگلات کا خاتمہ اور بڑھتی آبادی آلودگی کا باعث بن رہے ہیں،ڈاکٹر ناظم حسین لابر

جمعہ 6 جون 2025 21:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2025ء) بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے پروفیسر ڈاکٹر ناظم حسین لابر نے کہا ہے کہ فصلوں کی باقیات جلانا، کارخانے ، جنگلات کا خاتمہ،ٹرانسپورٹ اور بڑھتی آبادی آلودگی کا باعث بن رہے ہیں، آبادی کے اضافہ کے تناسب سے درخت لگائے جانے چاہیں۔انہوں نے کہا کہ سکول ، کالجز یونیورسٹیز سطح پر طلباء میں شعور بیدار کرکے پودے لگوائے جائیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے روٹری کلب ملتان کے زیر اہتمام عالمی یوم ماحولیات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں کیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ناظم حسین لابر نے کہا کہ بڑھتی آبادی کے تناسب سے درختوں میں اضافہ ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماحول دوست پالیسیاں بنا کر آلودگی کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ پھلدار درخت شہتوت،جامن،انگور بیل،سہنانجنا،کچنار،نیم،پیپل کے درخت کاربن ڈائی اکسائیڈ کے مقابلے میں آکسیجن کے لیے بہت اہم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کو پودے لگانے کا شعور دے کر بھی ہم ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ کر سکتے ہیں ۔اس موقع پر روٹری کلب کے صدر مرزا شاہد حسین نے کہا کہ روٹری کلب ملتان مڈ ٹاؤن اس سلسلہ میں ہزاروں پودے لگا چکا ہے اور مزید شجرکاری کے لیے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :