ضلعی انتظامیہ ملتان کی جانب سے شہر کی مساجد اور عید گاہوں کو پھولوں سے سجا دیا گیا

ہفتہ 7 جون 2025 10:50

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے عید قربان کے موقع پر شہر کی مساجد اور عید گاہوں کے مرکزی دروازوں کو پھولوں سے سجا دیا ۔

(جاری ہے)

صاف ستھرا پنجاب مہم کے تحت عیدالاضحیٰ کے موقع پر کمشنر عامر کریم خاں نے ملتان کو صاف ستھرا رکھنے کےلئے خصوصی احکامات جاری کئے ہیں،اس سلسلے میں واسا اور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو بھی الرٹ رکھا گیا ہے۔شکایات کے ازالے کےلئے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے صفائی اور سجاوٹ کے حوالے سے کئے گئے اقدامات شاندار ہیں۔مساجد کے مین دروازوں کو سجا ہوا دیکھ کر عید کے موقع پر ایک خوشگوار احساس ہوا۔