مردان، آرم کالونی میں مبینہ سلنڈر پھٹنے سےگھر کی چھت منہدم، 6 افراد جاں بحق

ہفتہ 7 جون 2025 13:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2025ء) مردان کے علاقے آرم کالونی میں مبینہ سلنڈر پھٹنے سے 2 منزلہ گھر کی چھت منہدم ہوگئی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 2 بچیاں شدید زخمی ہوگئیں۔ ریسکیو 1122 مردان کے مطابق آرم کالونی میں گھر کے اندر مبینہ دھماکے کی اطلاع ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو موصول ہونے پر اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ڈیزاسٹر، فائر فائٹرز اور میڈیکل ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

مبینہ دھماکے کے باعث سے 2 منزلہ گھر کی چھت منہدم ہوگئی۔ریسکیو 1122 کی ٹیمیوں نے امدادی ملبے تلے دبے خاتون اور بچوں سمیت 8 افراد کو نکال لیا جن میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 2 بچیاں زخمی تھی، ڈپٹی کمشنر مردان عظمت اللہ وزیر، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سید شعیب منصور اور اسسٹنٹ کمشنر جنید خالد موقع پر موجود تھے جنہوں نے تمام آپریشن کی نگرانی کی۔

(جاری ہے)

جاں بحق افراد میں 36 سالہ فواد ولد امجد، زوجہ فواد، 7 سالہ ریان ولد فواد، 4 سالہ عائزہ دختر فواد ، 25 سالہ شاہ فہد ولد امجد، 8 سالہ طوبہ دختر جواد شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 5 سالہ عائشہ دختر فواد اور 5 سالہ دعا دختر جواد شامل ہیں۔ریسکیو1122 کے سو سے زیادہ اہلکاروں نے حصہ لیتے ہوئے 7 گھنٹوں میں آپریشن مکمل کرتے ہوئے تمام جاں بحق اور زخمی افراد کو نکال کر مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :