ایبٹ آباد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ

ہفتہ 7 جون 2025 14:10

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2025ء) ‎ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ایبٹ آباد گوہر علی نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر طفیل کے ہمراہ عیدالضحیٰ کے موقع پر جیل میں قیدیوں کے ساتھ عید کی خوشیوں میں شرکت کے حوالے سے اقدامات کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد زرک یار خان تورو بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ انہوں نے جیل دورے کے دوران قیدیوں سے ملاقات کی، عملے اور قیدیوں کو عید کی مبارکباد دی۔افسران نے قیدیوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :