Live Updates

عیدالاضحیٰ پر ڈپٹی کمشنر بٹگرام کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، عملہ اور مریضوں کو مبارکباد دی

ہفتہ 7 جون 2025 16:10

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان نے عیدالاضحیٰ کے پُرمسرت موقع پر ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا،عملہ کو عید کی مبارکباد دی اور ان کی خدمات کو سراہا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے دورے کے دوران ہسپتال میں داخل مریضوں کی عیادت کی، عید کی مبارکباد دی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Live عید الاضحیٰ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :