Live Updates

عید الاضحیٰ کے پہلے روز سنت ابراہیمی کی ادائیگی میں مویشیوں کی قربانی کا سلسلہ جاری

ہفتہ 7 جون 2025 16:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2025ء) عید الاضحیٰ کے پہلے روز سنت ابراہیمی کی ادائیگی میں مویشیوں کی قربانی کا سلسلہ جاری، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی سی اسلام آباد نے مختلف ڈمپنگ پوائنٹس کا دورہ کیا اور آپریشن کا معائنہ کیا - شہر کے 55 مختلف مقامات پر قائم کیے گئے 107 ڈمپنگ پوائنٹس پر آلائشوں کو تلف کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔

(جاری ہے)

چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی سی اسلام آباد نے ڈمپنگ پوائنٹس پر آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے عمل کا جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر نے شہر میں جاری صفائی آپریشن کے حوالے سے چیف کمشنر کو بریفنگ دی اور بتایا کہ شہر بھر میں آلائشوں کو ٹھکانے لگانے میں چھوٹی بڑی 375 گاڑیاں استعمال کی جا رہی ہیں- عرفان نواز میمن نے کہا کہ اس سال بائیو ڈی گریڈ ایبل بیگز کی تعداد ایک لاکھ سے بڑھا کر 2 لاکھ کی گئی ہے، یونین کونسل کی سطح پر بیگز کی ہر گھر میں فراہمی یقینی بنائی گئی ہے- عرفان نواز میمن نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے قائم کمانڈ کنٹرول روم مکمل طور پر فعال ہے، صبح 10 بجے سے شروع ہونے والا صفائی آپریشن بغیر کسی وقفے سے جاری ہے، صفائی آپریشن میں ضلعی انتظامیہ، ایم سی آئی اور سی ڈی اے عملہ حصہ لے رہا ہے-
Live عید الاضحیٰ سے متعلق تازہ ترین معلومات