سیالکوٹ، حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار ایک نوجوان جانبحق

اتوار 8 جون 2025 11:50

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2025ء) سیالکوٹ میں حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار ایک نوجوان جانبحق اور دوسرا زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ وزیرآباد روڈ پر رحیم پور سٹاپ نزد شیل پمپ پر پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سوار اچانک بس کے آگے آ گیا ، عینی شاہد کے مطابق بس منڈیر شریف سے رحیم پور کی طرف سواریاں لینے آرہی تھی کے یو ٹرن کے قریب بس کے آگے موٹرسائیکل سوار آ گیا جس کو بچاتے ہوئے بس الٹ گئی اور موٹرسائیکل سوار بس کے نیچے آ گیا۔

حادثہ کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار ایک نوجوان جانبحق اور دوسرا زخمی ہو گیا۔ 18سالہ علی حسن دلچیکے کارہائشی تھاجو بس کے نیچے آنے کہ باعث موقع پر ہی جانبحق ہو گیا جس کی لاش کو ریسکیو نے ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ 40 سالہ زخمی ہونے والے آصف کو ریسکیو 1122 نے موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد مہیا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :