سرگودھا،تھانہ فیکٹری ایریاء پولیس کی کارروائی میں نقب زن گرفتار

اتوار 8 جون 2025 11:50

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2025ء) سرگودھا پولیس عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر لمحہ کوشاں ہے۔ تھانہ فیکٹری ایریاء پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث نقب زن کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودہا محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریاء انسپکٹر ریاض نعیم نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے نقب زنی میں ملوث ملزم اکبر خان کو گرفتار کر لیا ۔

گرفتار ملزم اکبر خان کے قبضہ سے ہزاروں روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا۔ ملزم نقب زنی کی وارداتوں میں مطلوب تھا ۔ ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریاء انسپکٹر ریاض نعیم کے مطابق ملزم اکبر خان سے برآمد شدہ مال مسروقہ بعد از قانونی کاروائی اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ گرفتار ملزم کے خلاف نقب زنی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :