Live Updates

عید الاضحٰی کے موقع پر غازی میں اسسٹنٹ کمشنر غازی خولہ طارق کا غازی اور خالو و جموں کا دورہ

اتوار 8 جون 2025 12:20

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2025ء) تحصیل انتظامیہ غازی کی جانب سے عیدالاضحٰی پر خصوصی اقدامات کئے گئے تھے۔ عید الاضحی کے موقع پر تحصیل غازی میں عوامی سہولیات کو یقینی بنانے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر غازی خولہ طارق نے حلقہ پٹواری جموں کے غازی، خالو و جموں میں ٹی ایم اے غازی کی جانب سے جاری صفائی مہم کا جائزہ لیا اور متعلقہ سٹاف کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

بعد ازاں ٹائپ ڈی ہسپتال غازی کا معائنہ کیا، سٹاف کی حاضری کو یقینی بنایا، ان سے ایمرجنسی ادویات کی بابت پوچھا اور ضروری ہدایات جاری کیں۔

Live عید الاضحیٰ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :