بھارت کو کشمیریوں کے حقوق کے ظالمانہ استحصال کا حساب دینا ہوگا، خورشید احمد شاہ

منگل 5 اگست 2025 22:41

بھارت کو کشمیریوں کے حقوق کے ظالمانہ استحصال کا حساب دینا ہوگا، خورشید ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہاہے کہ بھارت کو کشمیریوں کے حقوق کے ظالمانہ استحصال کا حساب دینا ہوگا۔

(جاری ہے)

خورشید احمد شاہ نے اپنے بیان میں کہاکہ دیوار برلن کی طرح بھارتی بربریت کی سرحدی لکیر بھی مٹ جائے گی۔ سید خورشید شاہ نے کہاکہ یومِ استحصال کشمیر، بھارتی ظلم و جبر کے خلاف جدوجہد کی علامت ہے،ہم اتحاد، یگانگت، اور طاقت کی بدولت دشمنوں کیلئے خوف کی علامت ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہم ہمیشہ سے اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے۔