عیدالضحیٰ ایثار، محبت، اخوت، رواداری اور قربانی کا درس دیتی ہے،الحاج منیر احمد نورانی

اتوار 8 جون 2025 14:30

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2025ء) مرکزی میلا د کمیٹی فیصل آباد کے صدرالحاج منیر احمد نورانی نے کہا ہے کہ عیدالضحیٰ ایثار، محبت، اخوت، رواداری اور قربانی کا درس دیتی ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ قربانی کرتے وقت اپنے عزیزو اقارب کے ساتھ مستحق لوگوں کا بھی خیال رکھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سنت ابراہیمی کی پیروی کا تقاضا ہے کہ ہم زندگی کے ہر شعبے میں ایثارو قربانی کا مظاہرہ کریں اسلئے ہمیں اپنے تمام تر مفادات، ترجیحات، گروہی اختلافات اور ذاتی خواہشات کو ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی اور اجتماعی فلاح و بہبود کیلئے قربان کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عید الاضحی کی خوشیاں مناتے ہوئے ہمیں اپنے ان بھائیوں کا بھی خاص طور پر خیال رکھنا ہے, عید کی خوشیوں میں ہمیں اپنے ارد گرد بھی نظر رکھنی چاہیے تاکہ ہمارا کوئی ہمسایہ عید کی خوشیوں سے محروم نہ رہ جائے۔اس موقع پر انہوں نے اہلیان فیصل آبا دسے اپیل کی کہ عیدالاضحی پر عوامی مقامات کو صاف ستھرا رکھیں، ذمہ دار شہری بنیں اور عید پر صفائی برقرار رکھیں۔

متعلقہ عنوان :