وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سی ٹی ڈی پنجاب کو خراج تحسین

پیر 9 جون 2025 10:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سی ٹی ڈی پنجاب کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ سی ٹی ڈی پنجاب نے بروقت کارروائی کرکے فتنہ الہندوستان کے 3 دہشتگردوں کو گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی کی پوری ٹیم کو پنجاب میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنانے پر مبارکباد دیتا ہوں۔

محسن نقوی نے کہا کہ سی ٹی ڈی پنجاب کے افسروں اور جوانوں نے تخریب کاری ناکام بنا کر شاندار پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی پنجاب کا قابل فخر ادارہ ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کےدہشتگردوں اور آلہ کاروں کا ہر جگہ پیچھا کریں گے اور عبرتناک انجام تک پہنچائیں گے۔