
ایک ہی گھر میں بجلی کے 2میٹر لگانے پرپابندی کامعاملہ، پاور ڈویژن نے زیرگردش خبروں کی تردید کردی
کسی بھی رہائشی جگہ پر دوسرا بجلی کا میٹر آج بھی مروجہ قوانین کے تحت حاصل کیا جا سکتا ہے،عوام جھوٹی خبروں پر توجہ نہ دیں، بجلی کے دو میٹر لگانے پر پابندی کی جھوٹی خبر عوام میں بے چینی پھیلانے کی مذموم کوشش ہے، پاور ڈویژن
فیصل علوی
پیر 9 جون 2025
10:12

(جاری ہے)
ایسی رہائشی جگہ جو علیحدہ پورشن، سرکٹ، داخلی راستہ، علیحدہ کچن پر مشتمل ہو وہاں علیحدہ میٹر کی تنصیب کی اجازت ہے۔
ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق واضح رہے کہ کسی بھی رہائشی جگہ پر دوسرا بجلی کا میٹر آج بھی مروجہ قوانین کے تحت حاصل کیا جا سکتا ہے۔ترجمان پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ بجلی کے ناجائز استعمال، سبسڈی کے غلط فائدےکو روکنے کیلئے قانون پہلے بھی موجود تھا اور اب بھی مکمل طور پر نافذ العمل ہے، بجلی کے میٹرز کے درست اور شفاف استعمال میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے تعاون کریں۔یاد رہے کہ اس سے قبل یہ اطلاعات سامنے آئیں تھیں کہ ایک ہی گھر میں بجلی کے 2 میڑ لگوانے پر پابندی لگادی گئی تھی۔ایک گھر میں ایک سے زائد بجلی کا سنگل فیز میٹر نہیں لگایا جائے گا۔پاور ڈویژن کی جانب سے جاری کی گئی نئی ہدایت میں کہاگیاتھا کہ اگر کوئی گھر ایک سے زائد میٹر لگوانا چاہتا تو اس گھر کا الگ سے پورشن ہونا چاہیے جس میں نیچے والے گھر سے الگ راستہ ہو اور اوپر والے پورشن میں ایک کچن لازمی ہو۔ گھرکا داخلی اور خارجی راستہ الگ ہونا چاہیے جبکہ گھر کے اندر بجلی کنکشن کیلئے دونوں پورشنز کا الگ الگ الیکٹرک سرکٹ ہوناچاہئے۔لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی ان بائی لاز کی تصدیق بھی کرے گا کہ یہاں پر 2 پورشن بنائے گئے تھے۔مزید اہم خبریں
-
جب سڑک بن رہی تھی تب شاہرائے بھٹو تھی، جب بہہ گئی تو لیاری ایکسپریس وے ہو گئی
-
" ریسکیو والے لاش چوک پر چھوڑ گئے، گھر تک پہنچانے کی زحمت بھی نہيں کی"
-
پی آئی اے نے 13 سے 27ستمبر تک پاکستان سے کینیڈا کیلئے فضائی آپریشن عارضی معطل کردیا
-
وفاقی حکومت سیلاب متاثرین بحالی کیلئے اقوام متحدہ اور عالمی ڈونرز سے امداد کی اپیل کرے
-
پنجاب میں سیلاب کی تباہی ناقابل بیان ہے، چنیوٹ اور مضافاتی علاقوں میں زیادہ نقصان ہوا ہے
-
قائمہ کمیٹیوں سے پی ٹی آئی کے استعفے،حکومت نے اپنی حکمت عملی طے کر لی
-
کےپی میں ٹمبرمافیا، تجاوزات سے سیلابی صورتحال زیادہ خراب ہوئی، تحقیقاتی کمیشن بنانا چاہیے
-
سندھ میں حکومت کے نام پر لوٹ مار اور کرپشن کا ”سسٹم“ چل رہا ہے
-
یہ غریب ریاست اس ملک کی اشرافیہ کےمزید ناز و ادا اٹھانےکے قابل نہیں رہی
-
اسٹیٹ بینک کا مرکزی بینک برائے ڈیجیٹل کرنسی کا منصوبہ تجرباتی مرحلے میں داخل ہوگیا
-
سکیورٹی فورسز کا مستونگ میں آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد مارے گئے
-
حکومت کا سیلاب اور مہنگائی سے بے حال عوام پر نیا ٹیکس لگانے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.