سیالکوٹ پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کوشاں ہے، ترجمان سیالکوٹ پولیس

پیر 9 جون 2025 11:10

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2025ء) سیالکوٹ پولیس اپنے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کوشاں ہے۔ ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق عید کے خوشگوار لمحات میں جہاں شہری اپنی فیملیز کے ہمراہ پارکس اور تفریحی مقامات کا رخ کرتے ہیں، وہیں بعض شرپسند عناصر اپنی غیر اخلاقی حرکات سے مہذب شہریوں کے لیے پریشانی کا باعث بن سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایسی کسی بھی صورتحال سے نمٹنے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سیالکوٹ پولیس کے افسران و جوان پارکس اور دیگر اہم تفریحی مقامات پر تعینات ہیں۔ شہریوں کی فوری مدد اور رہنمائی کے لیے پولیس ہیلپ ڈیسک بھی قائم کیے گئے ہیں۔شہری اگر کسی بھی قسم کی ہراسمنٹ، ہلڑ بازی، ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ، شراب نوشی یا دیگر غیر قانونی سرگرمی کا مشاہدہ کریں تو فوری 15 یا قریبی پولیس ہیلپ ڈیسک سے رابطہ کریں۔سیالکوٹ پولیس آپ کی خوشیوں کو محفوظ بنانے کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔

متعلقہ عنوان :