ڈیرہ غازی خان میں 3 موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، نوجوان جاں بحق

بچوں سمیت 2 افراد زخمی، حادثہ تیزرفتاری اور غفلت کے باعث پیش آیا، پولیس

پیر 9 جون 2025 12:55

ڈیرہ غازیخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2025ء)ڈیرہ غازی خان کے سخی سرور روڈ پر 3 تیز رفتار موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ 17 سالہ لڑکا جاں بحق، 2 بچوں سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق نوجوان مبشر کبیر والا کا رہائشی تھا۔

(جاری ہے)

ڈیرہ غازی خان کے سخی سرور روڈ پر ائیرپورٹ چوک کے قریب دو موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکراگئیں، واقعہ تیز رفتاری اور غفلت کے باعث پیش آیا۔پولیس کے مطابق حادثے میں 17سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے جنہیں ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ڈاکٹروں کے مطابق تمام زخمیوں کو سر اور جسم کے مختلف حصوں پر شدید چوٹیں آئی ہیں- جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت محمد مبشر کے نام سے ہوئی ہے جو کبیر والا کا رہائشی ہے۔