آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کا سکریپ جل کر خاکستر

پیر 9 جون 2025 13:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2025ء) سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع فیکٹری سے ملحقہ پلاٹ میں آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کا سکریپ جل کر خاکستر ہو گیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر بھرپور کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی تاہم ابتدائی طور پر شارٹ سرکٹ یا کسی چنگاری کے امکانات کو رد نہیں کیا جا رہا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :