چینی صدرکی عالمی کاروباری برادری کے نمائندوں سے ملاقات

چین سب سے جدید اور متحرک مارکیٹ کے طور پر ترقی کر رہا ہے،شی جنگ پنگ

پیر 9 جون 2025 14:25

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2025ء)چینی صدر شی جن پنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں بین الاقوامی کاروباری برادری کے نمائندوں سے ملاقات کی ہے ، جن میں جرمنی کے سیمنز اے جی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین رولینڈ بش بھی شامل تھے۔ چائنا میڈیا گروپ کو دیئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یہ ملاقات بہت حوصلہ افزا رہی ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ اس ملاقات میں چینی صدر شی جن پنگ کی شرکت سے مارکیٹ کو مزید کھولنے اور غیر ملکی صنعتی و کاروباری اداروں کا چین میں سرمایہ کاری اور کاروبار کرنے کا خیرمقدم کرنے کا پیغام دیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ چین سب سے جدید اور متحرک مارکیٹ کے طور پر ترقی کر رہا ہے اور اگر سیمنز بین الاقوامی سطح پر مسابقتی عمل میں رہنا چاہتا ہے تو اسے چین مین مقابلہ کرنا ہوگا۔

ان کا کہان تھا کہ چین میں شاندار ٹیلنٹ موجود ہے ۔ اس وقت، چین نئے معیار کی پیداواری قوتوں کو فروغ دے رہا ہے، جو کئی سالوں کی ترقی کا تسلسل ہے۔ رولینڈ بش نے کہا کہ چین دنیا کی جدید ترین مارکیٹوں میں سے ایک ہے او ر چین کے اعلی معیار کے کھلے پن میں وسعت غیر ملکی کاروباری اداروں کے لئے اچھے مواقع فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے چین کی مستقبل کی ترقی پر اعتماد کا اظہار بھی کیا ۔

متعلقہ عنوان :