وزیراعظم شہباز شریف کا صدر آصف علی زرداری کو ٹیلیفون ، عید الاضحی کی مبارکباد دی

پیر 9 جون 2025 14:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو ٹیلیفون کیا اوران کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر آصف زرداری نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان مجموعی سیاسی صورتحال اور مختلف ملکی امور پر گفتگوہوئی۔