تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار چار سالہ بچہ جاں بحق ، دو افراد زخمی

پیر 9 جون 2025 16:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2025ء) تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 4 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے نواحی علاقہ جڑانوالہ لاہور روڈ اڈا چکو موڑ کے قریب ٹریفک حادثہ میں کار نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی۔

(جاری ہے)

حادثہ میں 4 سالہ بچہ باسط ولد علی شیر جاں بحق جبکہ 2سالہ عبد علی ولد علی شیر اور 30 سالہ ماریہ زوجہ علی شیر علی زخمی ہوگئے۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی اور جاں بحق ہونے والے 4 سالہ بچے کی نعش کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا جسے ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ۔پولیس نے کار ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔