ح*اٴْزبکستان اور اٴْردن نے پہلی مرتبہ فیفا ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا

sجنوبی کوریا نے بھی عراق کو ہراکر میگا ایونٹ میں جگہ بنالی

پیر 9 جون 2025 17:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2025ء)اٴْزبکستان اور اٴْردن پہلی مرتبہ فیفا فٹبال ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوگئے جبکہ جنوبی کوریا نے بھی عراق کو ہراکر میگا ایونٹ میں جگہ بنالی۔اگلے سال امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں مشترکہ طور پر ہونے والے فیفا ورلڈ کپ فٹبال میں ٹیموں کے کوالیفائی کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

48 ٹیموں کے میگا ایونٹ میں مزید 3 ٹیموں نے جگہ بنا لی۔

(جاری ہے)

اٴْزبکستان اور اٴْردن نے پہلی بار میگا ایونٹ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔کوالیفائر کے ا?خری میچ میں اٴْزبکستان نے متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ برابر کھیل کر فائنل راؤنڈ میں شرکت یقینی بنائی۔گروپ اے میں اٴْزبکستان، ایران کے ساتھ فیفا ورلڈکپ میں کوالیفائی کرنے والی دوسری ٹیم بنی ہے۔دوسری جانب گروپ بی میں جنوبی کوریا نے عراق کو 0-2 سے مات دی اور نہ صرف خود کوالیفائی کرنے میں کامیاب رہی بلکہ اٴْس کی فتح کے نتیجے میں اٴْردن کی ٹیم کی بھی فٹبال ورلڈ کپ تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی جس نے عمان کو 0-2 سے ہرایا تھا۔