وفاقی وزیرداخلہ کا لکی مروت کے علاقے کوٹ کشمیر میں خوارجی دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں شہید پولیس اہلکار شاہد خان کو خراج عقیدت

پیر 9 جون 2025 17:00

u اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا لکی مروت کے علاقے کوٹ کشمیر میں خوارجی دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں شہید پولیس اہلکار شاہد خان کو خراج عقیدت، شہید پولیس اہلکار شاہد خان کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ شہید پولیس اہلکار شاہد خان نے بہادری کیساتھ خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا پولیس اہلکار شاہد خان نے فرض کی راہ میں جان نچھاور کرکے اعلی مثال قائم کی۔

(جاری ہے)

محسن نقوی نے کہا کہ پولیس اہلکار شاہد خان کی لازوال قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ پولیس نے ایک دہشتگرد کو جہنم واصل کرکے خوارجیوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔ خیبر پختونخوا پولیس خوارجی دہشتگردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے۔ کے پی کے پولیس کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔