بہاولپور،ایک بہن نے دوسری بہن کو گولی مار دی

پیر 9 جون 2025 17:20

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2025ء)بہاولپور میں گھریلو تنازع پر ایک بہن نے دوسری بہن کو گولی مار دی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حاصل پور کے علاقے چک 194 مراد میں 2 بہنوں میں جھگڑا ہو گیا جس کے نتیجے میں ایک بہن نے گھر میں رکھے پستول سے دوسری بہن کو گولی مار دی۔

(جاری ہے)

ریسکیو کے ذرائع کے مطابق فائرنگ سے 18 سال کی بہن شدید زخمی ہو گئی جسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :