شورکوٹ و گردونواح میں عید الاضحی نہات مذہبی جو ش و خروش کیساتھ منائی گئی

پیر 9 جون 2025 17:30

شورکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2025ء) شورکوٹ اور گردونواح میں عید الاضحی نہات مذہبی جو ش و خروش کے ساتھ منائی گئی اس موقع پر مختلف مقامات پر عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے سب سے بڑا اجتماع مدرسہ جامعہ عثمانیہ شورکوٹ میں ہوا جہاں مولانا زاہد انور نے امامت کروائی دوسرا بڑا اجتماع مدرسہ جامعہ سلطانیہ شورکوٹ میں ہوا جہاں مفتی نصیر الدین نصیر نے امامت کروائی عید گاہ اہل حدیث محلہ کچکوٹہ میں محمد رفیق شورکوٹی نے امامت کروائی عید گاہ بودلے والا فرقہ جعفریہ میں علامہ عابد حسین عابدی نے امامت کروائی علمائے کرام اور ذاکرین نے عید الاضحی کے موضوع پر تفصیلی روشنی ڈالی اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ میڈم شازیہ رحمن اور پولیس کی طرف سے سیکورٹی کے فو ل پروف انتظامات کئے گئے تھے اسی طرح شورکوٹ کینٹ میں بھی عید الاضحی کے چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے اور کنٹونمنٹ بورڈ شورکوٹ کینٹ کی طرف سے صفائی کے بہتر انتظامات کیے گئے تھے اس موقع پر ملکی سالمیت اور فلسطینی مسلمانوں کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

متعلقہ عنوان :