Live Updates

سینیٹر عباس آفریدی کی موت گیس لیکیج کی وجہ سے نہیں ہوئی ،سازش کے تحت شہید کیا گیا،سینیٹر شمیم آفریدی

پیر 9 جون 2025 17:45

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر شمیم آفریدی نے الزام لگایا ہے کہ ان کے بیٹے سابق سینیٹر عباس آفریدی کی موت گیس لیکیج حادثہ کی وجہ سے نہیں ہوئی بلکہ انہیں ایک سازش کے تحت بم دھماکہ میں شہید کیا گیا۔

(جاری ہے)

کوہاٹ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر شمیم آفریدی نے ریاست اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ دھماکہ میں عباس آفریدی کی ناگہانی موت کی تحقیقات کے لئے آزادانہ اور غیر جانبدارانہ کمیٹی تشکیل دی جائے۔

انہوں نے عباس آفریدی کی موت کی صاف شفاف تحقیقات کا سرکار سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ گیس لیکیج دھماکہ ہمارا بیانیہ نہیں بلکہ پولیس نے ایک ملازم سے پوچھا جسے بنیاد بنا کرتشہیر کی گئی۔ ان کا کہناتھا کہ واقعہ کے حوالے سے ان سے کسی نے آج تک رابطہ نہیں کیا۔ ۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات