سبی ،پانی میں ڈو ب کر دو بچیاں جاں بحق

پیر 9 جون 2025 18:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2025ء) سبی کے علاقے میں پانی میں ڈو ب کر دو بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔

(جاری ہے)

ایدھی ذرائع کے مطابق سبی کے علاقے ناڑی گاج میں نہاتے ہوئے گہرے پانی میں ڈوب کر 2بچیاں جاں بحق ہوگئیں لیویز نے نعشیں پانی سے نکال کرضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیں۔