"جہاں بچوں نے کشتی رانی (بوٹنگ) اور دیگر دلچسپ سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیا۔ بچوں کے چہروں پر خوشی اور مسکراہٹ ان کے دل کی کیفیت کی عکاسی کر رہی تھی

پیر 9 جون 2025 18:20

ٌکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2025ء)عید، خوشیوں اور محبتوں کا پیغام لے کر آتی ہے، اور یہ دن صرف اپنوں کے ساتھ نہیں بلکہ ان بچوں کے ساتھ بھی منانے کا تقاضا کرتا ہے جو ہمارے معاشرے میں خصوصی توجہ کے مستحق ہیں۔ اسی جذبے کے تحت ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی نے عید کا دوسرا دن ایس او ایس ویلیج کے یتیم بچوں کے ساتھ گزار کر ایک قابلِ تقلید مثال قائم کی۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اسسٹنٹ کمشنر صدر کے ہمراہ یتیم بچوں کو تفریحی پکنک پر ہنہ جھیل لے کر گئے، جہاں بچوں نے کشتی رانی (بوٹنگ) اور دیگر دلچسپ سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیا۔ بچوں کے چہروں پر خوشی اور مسکراہٹ ان کے دل کی کیفیت کی عکاسی کر رہی تھی، جو اس دن کو ان کے لیے یادگار بنا گئی۔اس موقع پر مختلف تفریحی پروگرام اور گیمز کا بھی انعقاد کیا گیا، جن میں ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر صدر نے بھی شرکت کی اور بچوں کے ساتھ وقت گزارا۔

(جاری ہے)

یہ دن بچوں کے لیے نہ صرف خوشیوں بھرا تھا بلکہ اس پیغام کا مظہر بھی تھا کہ وہ اکیلے نہیں، بلکہ پورا معاشرہ ان کے ساتھ کھڑا ہے۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ یتیم بچوں کے ساتھ وقت گزارنا نہ صرف ہماری اخلاقی بلکہ سماجی ذمہ داری بھی ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم معاشرے کے ہر بچے کو محبت اور توجہ دیں تاکہ وہ بھی خود کو بااعتماد اور محفوظ محسوس کریں۔

متعلقہ عنوان :