379 ایمرجنسیز سمیت 404 لوگوں کو ریسکیو کیا گیا، ترجمان ریسکیو 1122

پیر 9 جون 2025 18:30

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2025ء) ریسکیو 1122 ملتان نےگزشتہ 24 گھنٹوں میں 379 ایمرجنسیز سمیت 404 لوگوں کو ریسکیو کیا۔ ترجمان کے مطابق شہر میں 363 جبکہ 7 شجاع آباد میں اور 9 ایمرجنسیز جالپورپیروالہ میں پیش آئیں،جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد 103 ہے۔ 98 حادثات ملتان میں,جبکہ 3 شجاع آباد میں پیش آئے،2 جلال پور پیر والا میں پیش آئے۔

(جاری ہے)

گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ریسکیو 1122ضلع ملتان کو 213 میڈیکل کی ایمرجنسیز میں مریضوں کو شہر کے مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا۔203 میڈیکل ایمرجنسیز ملتان میں پیش آئی جب کہ ,4 میڈیکل ایمرجنسیز شجاع آباد میں اور 6 میڈیکل کی ایمرجنسیز جلالپورپیروالہ میں اٹنڈ کیں ,16 کرائم ایمرجنسیز اٹنڈ کی گئیں،31 متفرق ایمرجنسیز اٹنڈ کی گئیں۔ مجموعی طور پر 404 لوگوں کو ریسکیو کیا گیا، ملتان میں 386 ریسکیو کیا گیا, جبکہ 7 کو شجاع آباد میں 11 جلالپور پیر والا میں ریسکیو کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :