iراولپنڈی کینٹ بورڈ کا عیدالاضحی صفائی آپریشن مکمل

c1270ٹن جانوروں کے فضلے (آلائشیں) ٹھکانے لگادی گئی ج*کینٹ کے مختلف علاقوں میں جراثیم کش سپرے،چو نے کے چھڑکاؤکا عمل مکمل

پیر 9 جون 2025 18:45

{راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2025ء) ڈی جی ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹس کے ویژن کے مطابق کنٹونمنٹ ایگزیکٹوآفیسر راولپنڈی کینٹ سید علی عرفان رضوی کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل سی ای اوارشد خان ڈپٹی سی ای او ناصر کمال کینٹ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا صفائی میں شریک تما م افسرا ن اور عملے کوخراج تحسین،شدید گرمی میں عملے نے جس محنت سے کام کیا، قابل تعریف سی ای او سید علی عرفان رضوی راولپنڈی کنٹو نمنٹ بو رڈ کی جا نب سے عید الاضحی کے مو قع پر700سینٹری ور کر ز 19سینٹری سپر وائررز2سینٹر ی انسپکٹر ز ،1پبلک ہیلتھ آفیسر ,چیف پبلک ہیلتھ آفیسر ناصر حسین نے اپنے فر ائض سر انجام دیئے راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے کینٹ کے تما م علاقوں کودفتر ہذا کی کنٹر ول روم سے ڈیجیٹل طریقے سے مانیٹر کرنے سے خاطر خواں نتائج برآمد ہوئے۔

(جاری ہے)

جسے عوامی النا س کی جانب سے خوب پذیرائی حاصل ہوئی جس کی بدولت راولپنڈی کینٹ بورڈ کو مجموعی طور پر301شکایات موصول ہوئی جن کا فوری طورپر ازالہ کر دیا گیا جبکہ سینی ٹیشن برا نچ کے عملہ نے عید کے تینوں دنو ں جا نفشا نی اور لگن سے کا م کر تے ہو ئے قر با نی کے جا نو رو ں کے فضلے (آلا ئشیں)ٹھکا نے لگا نے کا عمل مکمل کیا اس سلسلہ میں ایڈیشنل کنٹونمنٹ ایگز یکٹیو آفیسر راولپنڈی ارشد خان ،ڈپٹی سی ای او ناصرکمال نے کینٹ کے مختلف علا قو ں اور دفتر میں مو جو د کنٹر ول رو م کا دو رہ کیا اور تما م تر امو ر کا روزا نہ کی بنیا د پر جا ئز ہ لیا جبکہ کینٹ کے تما م علا قو ں سے آلا ئشیو ں کو ٹھکانے لگانے پر کنٹونمنٹ ایگز یکٹیو آفیسرسیدعلی عر فان رضوی نے اطمینان کا اظہا رکیا اور عملہ کی کا رکر دگی کو سراہا راولپنڈی کینٹ کی جا نب سے عید کے تینو ں دنو ں میں1270ٹن آلا ئشیں ٹھکا نے لگا دی گئی ہیں مختلف علاقوں میں چونے کے چھڑکاؤکا عمل مکمل، جن کو ٹر نچینگ گرا ؤ نڈ میں دفن کر کے مٹی کی تہہ لگا دی گئی ہے،اجتما عی قر با ن گا ہو ں سے تما م تر آلا ئشیوں کو ٹھکا نے لگا دیا گیا ہے جبکہ کینٹ کے تما م علا قو ں میں ٹرا نسفر اسٹیشن،ربش پو ائنٹس کومکمل طو ر پر کلیئر کر دیا گیا ہے اس عمل کو عوا می حلقوں کی جا نب سے خو ب سرا ہا گیااس موقع پر سی ای او سید علی عرفان رضوی کا کہناتھا کہ وہ صفائی میں شریک تمام افسران اورعملے کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں شدید گرمی میں عملے نے جس محنت سے کام کیا قابل تعریف ہے۔

متعلقہ عنوان :