گوجرانوالہ،عیدالاضحیٰ پر صفائی و آلائشوں، باقیات کو بروقت ٹھکانے لگانے کا آپریشن کامیابی سے مکمل، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سینٹری ورکرز کو خراجِ تحسین

پیر 9 جون 2025 19:10

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2025ء) عیدالاضحیٰ پر صفائی و آلائشوں، باقیات کو بروقت ٹھکانے لگانے کا آپریشن کامیابی سے مکمل ہو گیا، گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے ضلع گوجرانوالہ میں عید آپریشن میں 13 ہزار ٹن آلائشوں کو ٹھکانے لگایا، 640 شکایات کا فوری ازالہ کیا گیا۔گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے عیدالاضحیٰ صفائی آپریشن اور تیاریوں اور عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق، سیکرٹری بلدیات پنجاب شکیل احمد میاں، انچارج ستھرا پنجاب پروگرام پنجاب عاصم محمود، کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی اور ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے بھی ضلع بھر کے ہنگامی دورے کئے اور عید کے تینوں روز تمام تحصیلوں میں آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے کے تمام امور کی از خود نگرانی کی۔

(جاری ہے)

کمشنر گوجرانوالہ ڈپٹی کمشنر و چیئرمین جی ڈبلیو ایم سی کی ہدایات پر ضلع کے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کی چھٹیاں منسوخ کی گئیں اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز( ریونیو شبیر حسین بٹ، جنرل فیصل سلطان، فنانس سمیرا عنبرین)، چیف ایگزیکٹو آفیسر گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شاہد عباس جوتہ، اسسٹنٹ کمشنرز( سٹی اقراء مبین گوندل، صدر ناصر شہزاد ڈوگر، وزیرآباد مراد حسین نیکوکارہ، کامونکی ڈاکٹر ماہم واحد، نوشہرہ ورکاں جواد حسین پیرزادہ، اے سی ہیڈکوارٹرز، ہیومن ریسورس اینڈ کوارڈینیشن) سمیت لوکل گورنمنٹ، ریونیو، چیف افسران میونسپل کمیٹیز، ضلع کونسل، ریونیو عملہ، یونین کونسل سیکرٹریز بھی تینوں روز فیلڈ میں متحرک رہے۔

عیدگاہوں، مساجد، پبلک مقامات، قبرستانوں کی صفائی ستھرائی کے جاذب نظر بنانے کیلئے چونے کا استعمال کیا گیا۔ عیدالاضحی کے تینوں روز آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے بعد تمام ٹرانسفر سٹیشنز کو زیرو ویسٹ کیا گیا، چونے، فینائل اور عرق گلاب سے دھویا گیا تاکہ تعفن نہ پھیلے جس سے شہریوں کو دشواری کا سامنا ہو۔ روڈز، چوکوں چوراہوں کو بھی عرق گلاب اور فینائل ملے پانی سے دھویا گیا۔

وزیر اعلٰی پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن و ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت گوجرانوالہ کو حقیقی معنوں میں شہری و دیہاتی علاقوں میں صاف ستھرا بنانے پر شہریوں نے نہ صرف سراہا بلکہ وزیر اعلٰی پنجاب مریم نوازشریف، کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد، سی ای او جی ڈبلیو ایم سی شاہد عباس جوتہ، اور اس مہم و مشن ہیروز سنیٹری ورکرز کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔

گوجرانوالہ کے شہریوں نے کہا ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت اس نہ گوجرانوالہ شہر کو صاف ستھرا بنایا گیا بلکہ گوجرانوالہ کی تمام تحصیلوں کے شہری اور دیہاتی علاقوں میں آلائشوں کو گھروں سے ورکرز نے اٹھایا جس پر وزیر اعلٰی اور، کمشنر، ڈپٹی کمشنر، سی ای او جی ڈبلیو ایم سی، اسسٹنٹ کمشنرز اور ورکرز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ عیدالاضحیٰ کے آخری روز دورہ کے دوران چئیرمن جی ڈبلیو ایم سی/ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے کمشنر، سی ای او جی ڈبلیو ایم سی شاہد عباس کے ہمراہ دورہ کیا۔

سی ای او جی ڈبلیو ایم سی شاہد عباس نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع گوجرانوالہ میں اب تک 03 دنوں میں شام 05 بجے کی رپورٹ کے مطابق 11 ہزار 647 ٹن آلائشیں ٹھکانے لگائی جا چکی ہیں۔ شہریوں کی طرف سے کی جانے والی 640 شکایات کا سو فیصد اور اسی روز آدھے گھنٹے میں ازالہ کیا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 07 ہزار 05 سو 46 افسران وعملہ، 1 ہزار 574 گاڑیوں نے عید الاضحی آپریشن میں حصہ لیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب پروگرام کو شہریوں نے خوب سراہا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی آپریشن کے کامیاب انعقاد پر کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن، سید نوید حیدر شیرازی نے گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سینٹری ورکرز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ ٹیم نے دن رات محنت کرتے ہوئے شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا، جو لائقِ تحسین ہے۔انہوں نے مزید کہ سینٹری ورکرز نے عید کے ایام میں اپنی جانفشانی اور ذمہ داری کا عملی مظاہرہ کیا، اور قربانی کے جانوروں کی آلائشیں بروقت اٹھا کر ماحول کو صاف رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گوجرانوالہ کے شہری ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ سینٹری ورکرز کی حوصلہ افزائی کے لیے خصوصی تعریفی اسناد اور انعامات دیے جائیں تاکہ اُن کی خدمات کا بھرپور اعتراف کیا جاسکے۔\378