Live Updates

۳؂ حاجیوں کی وطن واپسی کا آپریشن آج شروع ہوگا‘ پہلی پرواز 10 جون کی شب 11 بج کر 50 منٹ پر جدہ سے روانہ ہوگی

پیر 9 جون 2025 19:20

Sاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2025ء) حاجیوں کی وطن واپسی کا آپریشن آج منگل سے شروع ہوگا۔ پہلی پرواز 10 جون کی شب 11 بج کر 50 منٹ پر جدہ سے روانہ ہوگی۔حج آپریشن 10 جولائی کو تمام حاجیوں کی وطن واپسی پر مکمل ہوگا۔یہ حج پرواز 11 جون کو صبح تین بجے اسلام آباد پہنچے گی۔پہلی پرواز سے مختصر دورانیہ کا حج کرنے والے 307 حاجی وطن واپس پہنچیں گے۔

11 جون کو 8 پروازوں حاجیوں کو لے کر پاکستان پہنچیں گی۔

(جاری ہے)

حج پروازیں اسلام آباد،لاہور، ملتان اور کراچی آئیں گی۔حج آپریشن 10 جولائی کو تمام حاجیوں کی وطن واپسی پر مکمل ہوگا۔حج فلائٹ آپریشن کے ایک ہفتے بعد مدینہ منورہ سے بھی پروازوں کا آغاز ہو جائے گا ۔ایک ماہ جاری رہنے والے فلائٹ آپریشن میں سرکاری اسکیم کے 88 ہزار 390 حاجیوں کو وطن لایا جائے گا ۔سرکاری حج سکیم کے تحت 342 پروازوں کے ذریعے حاجیوں کو وطن واپس لایا جائے گا۔پاکستان کی سرکاری، نجی اور سعودی ایئر لائنز حج آپریشن میں حصہ لیں گی۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات