
ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے اٹک میں عیدالاضحیٰ صفائی آپریشن مثالی انداز میں مکمل کیا
پیر 9 جون 2025 20:00
(جاری ہے)
اپنے تو اپنے پرائے بھی اچھے کام کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔
تاریخ میں پہلی مرتبہ عید الاضحیٰ پر مثالی صفائی کر کے مریم نواز شریف نے عوامی خدمت کی نئی تاریخ رقم کی۔ ڈپٹی کمشنر اٹک راٶ عاطف رضا کی نگرانی میں آر ڈبلیو ایم سی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر رانا ساجد صفدر کی قیادت میں ستھرا پنجاب ٹیموں نے اٹک کو زیرو یسٹ بنانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔ ضلع اٹک سے عید قربان کے تین دنوں میں ہزاروں ٹن آلائشیں بروقت اٹھا کر تلف کی گئیں۔ اٹک شہر میں عید الاضحےٰ کے پہلے روز 404، دوسرے روز 368 ٹن آلائشیں اٹھائی گئیں۔ فتح جنگ میں پہلے روز 311، دوسرے روز 213 ٹن، حضرو میں پہلے روز 393، دوسرے روز 301 ٹن، جنڈ میں 253 اور 216 ٹن جبکہ پنڈی گھیب میں 213 اور 205 ٹن حسن ابدال میں آلائشیں ٹھکانے لگائی گئیں۔ضلع بھر میں مستقل اور موبائل ٹرانسفر اسٹیشنز کے ذریعے صفائی کے عمل کو مربوط انداز میں مکمل کیا گیا۔ تمام تحصیلوں میں 45 ماڈل کیمپ اور یونین کونسل سطح پر 357 کیمپ قائم کیے گئے، جہاں ویسٹ بیگز کی فراہمی، آگاہی اور شکایات کا فوری ازالہ کیا گیا۔ عید سے قبل شہر کی گلیوں، قربان گاہوں، بازاروں اور مساجد کی مکمل صفائی کی گئی۔ 34 خندقیں کھود کر آلائشیں دفنائی گئیں اور بعد ازاں چونا ڈال کر انہیں بند کیا گیا۔شاہرات ،گلیوں کو پانی اور فنائل سے واش کر کے چونے کا چھڑکاٶ کیا گیا ۔اٹک میں مسلم لیگ(ن) کے ایم این اے شیخ آفتاب احمد اور ملک سہیل خان کمڑیال اور اراکین صوبائی اسمبلی نوابزادہ چودھری شیر علی ،ملک اعتبار خان کھنڈا،سابق رکن صوبائی اسمبلی سردار افتخار احمد خان ،سابق صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ اور اٹک میں سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حمید اکبر خان اور انکی ٹیم ،لیگی عہدیداران عید الاضحےٰ پر آر ڈبلیو ایم سی اور ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے عمل کی نگرانی کرتے رہے ۔\378مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان سے نصراللہ خان زیرے کی قیادت میں وفد کی ملاقات
-
میئرکراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے نیشنل ہائی وے تک 1.6 ارب لاگت کے پل کا سنگ بنیاد رکھ دیا، سو دن میں پروجیکٹ مکمل کرنے کا اعلان
-
سروائیکل ویکسین کے خلاف سوشل میڈیا پرمہم چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان
-
رانا مشہود سے یونیسف کی نمائندہ کی ملاقات، مختلف امورپر غور
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی صدر نصراللہ خان کی قیادت میں وفد کی ملاقات
-
سزاؤں کا اتوار بازار ختم ہونا چاہیے، نفرتوں سے پاکستان کا نقصان ہوگا، بیرسٹر گوہر
-
وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت خالد مقبول صدیقی کی ماڈل کالج فار گرلز جی-الیون/1 آمد، جدید آئی ٹی لیب کا افتتاح کیا
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا پاکستان ہاؤس کا دورہ، پاکستانی سفیر نے ظہرانے کا اہتمام کیا
-
کسانوں کے نقصان کا ازالہ نہ ہوا تو فوڈ سیکیورٹی خطرے میں پڑ جائے گی، وزیر اعلی سندھ
-
بلوچستان کی ترقی مالی خود انحصاری کے ذریعے ہی ممکن ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
-
وزیراعلیٰ پنجاب سرگودہا میں الیکٹرک بس سروس کا افتتاح 19 ستمبرکو کریں گی، کمشنر
-
عظمی بخاری کی ڈاکٹر ضیااللہ خان بنگش کے گھر آمد، سینئر صحافی فیضان بنگش کی والدہ کے انتقال پر ا ظہار تعزیت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.