مانسہرہ، پولیس کی کارروائی، ملزم گرفتار ، اسلحہ برآمد

پیر 9 جون 2025 20:00

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2025ء)ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کے سخت احکامات پر سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے افراد کیخلاف کریک ڈائون جاری ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ شنکیاری کیڈٹ ثاقب نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ارسلان ولد سلطان سکنہ ملکال ڈھوڈیال کو سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے پر ایک عدد 30بور پسٹل سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔