آئیسکو کا مختلف علاقوں میں عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری

پیر 9 جون 2025 21:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2025ء) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو)نے مختلف علاقوں میں عارضی بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

آئیسکو ترجمان کے مطابق ضروری مرمت اور تعمیراتی کام کی وجہ سے (کل)منگل 10جون کو صبح8 بجے سے دن ایک بجے تک اسلام آباد سرکل،اپر ٹوپہ،پتریاٹہ،پی اے ایف فیڈرز، راولپنڈی کینٹ سرکل،بسالی،جھٹہ ہتھیال،نیو کلیام،بھل،مورت، خصالہ،جرار کمیپ،پنڈ جاتلہ،اسلام آباد فیڈ مل،انڈسٹریل،ریلانس ویونگ مل فیڈرز اور گردونواح بند رہیں گے۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :