Live Updates

مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد العیسیٰ کا مکۃ ا لمکرمہ میں چیف جسٹس جسٹس یحییٰ آفریدی کا خیرمقدم

پیر 9 جون 2025 22:00

مکۃ المکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2025ء) مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل اور تنظیم علمائے مسلمین کے چیئرمین شیخ ڈاکٹر محمد العیسیٰ نے مکۃ ا لمکرمہ میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کا خیرمقدم کیا۔حرم پاک میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں معزز شخصیات نے اسلامی عدل و انصاف کے بنیادی اصولوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر زور دیا گیا کہ اسلامی نظامِ عدل آج کے دور میں بھی عدل، دیانتداری اور قانون کی حکمرانی کے فروغ کے لیے ایک مستحکم اور موثر بنیاد فراہم کرتا ہے۔ملاقات کے دوران دنیا بھر میں عدل و انصاف کی بنیادی اقدار کو درپیش خطرات اور انحطاط پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں منصفانہ عدالتی نظام کو فروغ دینے کے لیے بین الاقوامی سطح پر نئے عزم اور تعاون کی ضرورت ہے۔فریقین نے انصاف، رواداری اور عالمی امن کے قیام کے لیے اسلامی فقہ کے اہداف اور انسانی وقار کے اصولوں پر مبنی باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات