آسٹریلیا ، کار حادثے میں دو نوجوان ہلاک، ایک زخمی

منگل 10 جون 2025 08:40

کینبرا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2025ء) آسٹریلیا میں یک کار حادثے میں دو نوجوان ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا ۔ شنہوا کے مطابق آسٹریلیا کے مشرقی گپس لینڈ کے علاقے میں میلبورن کے بوسٹ قصبے میں ایک کار کے درخت سے ٹکرانے کے باعث 18 سالہ مرد ڈرائیور اور 15 سالہ مرد مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 17 سالہ لڑکازخمی ہوگیا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے کے صحیح حالات کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔ ■