رواں سال اب تک 15 لاکھ59 ہزار شہریوں نے خدمت مراکز سے پولیسنگ سروسز حاصل کیں،ترجمان پنجاب پولیس

منگل 10 جون 2025 10:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2025ء) پنجاب پولیس کے خدمت مراکز شہریوں کو ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی میں مصروف عمل ہیں،رواں سال اب تک 15 لاکھ59 ہزار شہریوں نے خدمت مراکز سے پولیسنگ سروسز حاصل کیں۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق7 لاکھ 2 ہزار سے زائد شہریوں نے جنرل پولیس ویری فیکیشن کروائی، 3لاکھ 82 ہزار سے زائد شہریوں نے پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ حاصل کئے،ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد شہریوں نے کرایہ داری اندراج کروایا، 75 ہزار سے زائد شہریوں نے میڈیکولیگل سرٹیفیکیٹس حاصل کئے، کمزور طبقات کےلئے جاری اقدامات کے تحت60 ہزار سے زائد افراد کو قانونی و سماجی تحفظ فراہم کیا گیا،19 ہزار شہریوں نے وہیکلز ویری فیکیشن کروائی، 39 ہزار سے زائد شہریوں نے دستاویزات کی اندراج گمشدگی، 2ہزار239 جرائم رپورٹ کی رجسٹریشن کروائی۔

(جاری ہے)

77 ہزار سے زائد شہریوں نے ایف آئی آر کی نقول حاصل کیں ،21 ویمن وائلنس رپورٹس درج ہوئیں، 17 ہزار سے زائد شہریوں نے ایمپلائز رجسٹریشن کروائی ۔1505 شہریوں نے نجی ملازمت کےلئے پولیس ویری فیکیشن کروائی۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ خدمت مراکز پبلک سروس ڈلیوری کا شاندار فلیگ شپ پراجیکٹ ہے اور شہریوں کو24/7 سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ لاہور سمیت صوبہ بھر میں لاکھوں شہری ماہانہ پولیس خدمت مراکز کی سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں، شہریوں کے فیڈ بیک کی روشنی میں سروسز کو مزید اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔