افغانستان، ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق ، 10 زخمی

منگل 10 جون 2025 11:57

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2025ء) افغانستان کے صوبہ سر پل میں ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق صوبائی پولیس نے بتایا ہے کہ یہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب2 موٹر سائیکلیں بیک وقت2 گاڑیوں سے ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئےجنہیں ہسپتال منتقل کر دیا ہے،زخمیوں میں بعض کی حالت تشویش ناک ہے۔