ماضی کے ہم عصر طالب علموں نے استاد کے احترام اور محبت کی عمدہ مثال قائم کر دی

منگل 10 جون 2025 13:24

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء)ماضی کے کلاس ہم عصر طالب علموں نے استاد کے احترام اور محبت کی عمدہ مثال قائم کر دی،1993میں میٹرک پاس کرنے والے طالب علموں نے اپنے استاد محترم میاں عبدالمجید اور شبیر احمد عظیمی کی ریٹائرمنٹ پر ان کی تدریسی خدمات کے اعتراف میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا،تقریب میں گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1کی1993میں میٹرک کرنے والے اولڈ سٹوڈنٹس حاضر سروس،انجینئرز،سائنسدان،پائلٹ،پولیس افسران،اساتذہ اور ہر شعبہ زندگی میں خدمات سر انجام دینے والے افراد چوہدری شہباز باجوہ،چوہدری عامر سرویا،پولیس آفیسر میاں محمد آصف،وسیم رضا،ظفر قیوم،نوید احمد،مرزا شہزاد احمد،محمد انور انصاری، طارق جاوید و دیگرنے شرکت کی،ڈی ای او سیکنڈری ننکانہ چوہدری محمد شہباز ڈھلوں،پرنسپل ہائی سکول نمبر1سید ظہور الحسن شاہ،چوہدری منظور قادر چٹھہ، پروفیسر محمد اجمل دانش،محمد شہباز مرزا اور محمد انور انصاری نے بھی شرکت کی،اس موقعہ پرچوہدری محمد شہباز ڈھلوں،سید ظہور الحسن شاہ، چوہدری نوید حسن وڑائچ،سید مدثر حسین ترمذی،انتخار علی کندل،فرانزک سائنسدان مدثر نصیر،پی آئی اے کے فلائٹ اٹینڈنٹ مدثر رحمان،چارٹرڈ اکانٹنٹ چوہدری افسر حسین چٹھہ،گلزار احمد بلوچ اور پرنسپل علامہ اقبال سکول حافظ وحید احمد نے خطاب کیا، مقررین نے میاں عبدالمجید اور شبیر احمد عظیمی کی تدریسی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیااور اساتذہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ باشعور اور تعلیم یافتہ معاشرے کی تشکیل میں اساتذہ کا کردار بے حد اہم ہے، اسلام میں اساتذہ کو روحانی والدین کا درجہ حاصل ہے اور ان کی عزت و تکریم ہم سب پر فرض ہے، آج ہم جو کچھ بھی ہیں اپنے اساتذہ کی محنت، تعلیم اور تربیت کی بدولت ہیں،تقریب میں مہمانانِ خصوصی میاں عبدالمجید اور شبیر احمد عظیمی پر پھو لو ں کی پتیاں نچھاور کی گئیں،انہیں شیلڈز پیش کی گئیں،تقریب میں ماضی کی یادیں تازہ کی گئیں اور مستقبل میں رابطہ برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا،شرکا نے اس تقریب کو ایک جذبہ محبت اور دوستی کا خوبصورت نمونہ قراردیا،تقریب کوچارچاندلگانے کیلئے انتظار علی کندل اور چوہدری نوید حسن وڑائچ نے نمایاں کردار ادا کیا۔