عید پر 69 لاکھ 77 ہزار جانوروں کی قربانی کی گئی‘ٹینریز ایسوسی ایشن

عید پر جانوروں کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، 6 سے 10 لاکھ جانور کم فروخت ہوئے،رپورٹ

منگل 10 جون 2025 13:51

عید پر 69 لاکھ 77 ہزار جانوروں کی قربانی کی گئی‘ٹینریز ایسوسی ایشن
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء) ٹینریز ایسوسی ایشن نے عیدالاضحیٰ پر ملک بھر میں قربان کئے گئے جانوروں کے اعدادو شمار جاری کر دیئے۔ٹینریز ایسوسی ایشن کے مطابق مجموعی طور پر 69 لاکھ 77 ہزار جانور قربان کئے گئے، عید پر جانوروں کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، 6 سے 10 لاکھ جانور کم فروخت ہوئے، قربانی کے جانوروں کی فروخت کا کل تخمینہ 500 ارب سے کم ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا کہ عید قربان پر 30 لاکھ گائیں، 34 لاکھ بکرے، 4 لاکھ بھیڑیں اور ایک لاکھ اونٹ قربان ہوئے۔ٹینریز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق گائے کی قیمت میں 25 ہزار سے ڈیڑھ لاکھ روپے کمی ریکارڈ کی گئی، بکرے کی قیمت میں 10 ہزار سے 50 ہزار روپے تک اضافہ ہوا، اونٹ کی قیمت میں بھی اضافے کا رجحان دیکھا گیا، اس سال کھالوں کی مالیت کا تخمینہ 6.35 ارب لگایا گیا۔خیال رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں عید کے تینوں روز صبح سے ہی سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :