حکومت عباس انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز AIMS میں سٹی سکین کی سہولت فوری میسر کرے،شرافت علی خلجی

منگل 10 جون 2025 13:20

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء)مرکزی سیکرٹری اطلاعات ونشریات مسلم لیگ ن یوتھ ونگ آزاد جموں وکشمیر شرافت علی خلجی نے حکومت آزادکشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عباس انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز AIMS میں سٹی سکین کی سہولت فوری میسر کرے وزیراعظم آزادکشمیر اور وزیر صحت کے بلند وبانگ دعوے اور ہوائی اعلانات کارگر ثابت نہ ہو سکے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ AIMS ہسپتال میں سٹی سکین کی مشین نہ ہونے کے باعث مریض ذلیل وخوار ہو رہے ہیں مظفرآباد بھر سے آئے مریضوں کو یا تو سٹی سکین کے لئے سی ایم ایچ ہسپتال بھیج دیا جاتا ہے یا انھیں سٹی سکین کروا کے لانے کے لئے پرائیویٹ ہسپتال بھیج دیا جاتا ہے جہاں سٹی سکین کی فیس بہت زیادہ ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سی ٹی سکین مشین نہ ہونے کی وجہ سے ایمرجنسی میں شدید علالت اور ہیڈ انجری کے ساتھ آنے والے مریض سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں سٹی سکین نہ ہونے کی وجہ سے ہسپتال آئے ہوئے مریضوں کی ٹھیک طرح سے مرض کی تشخیص نہیں ہو سکتی جس کی وجہ سے عوام شدید پریشانی سے دوچار ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ محکمہ صحت کو کروڑوں روپوں کے فنڈز دینے کے باوجود عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر میسر نہیں آ رہی جو کہ لمحہ فکریہ ہے فی الفور AIMS ہسپتال کو نئی سٹی سکین مشین مہیا کی جائے تا کہ مریضوں کی پریشانی کم ہو سکے اور وہ اپنا چیک اپ اور علاج کروا سکیں۔