تربیلا،منگلااورچشمہ ریزوائر میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیر ہ 33 لاکھ 23 ہزار ایکڑ فٹ رہ گیا

د*دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال کی تفصیلات جاری کر دی گئیں

منگل 10 جون 2025 13:20

&اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2025ء)دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔تربیلا،منگلااورچشمہ ریزوائر میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیر ہ 33 لاکھ 23 ہزار ایکڑ فٹ رہ گیاہے۔ ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا کے مقام پردریائے سندھ میں پانی کی آمد ایک لاکھ 11 ہزار 400 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 51 ہزار 300 کیوسک ہے۔

منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 33 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 30 ہزار کیوسک ہے۔چشمہ بیراج میں پانی کی آمدایک لاکھ 91 ہزار 400 کیوسک اوراخراج ایک لاکھ 70 ہزار کیوسک ہے۔ ترجمان واپڈا کے مطابق ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 33 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 5 ہزار 700کیوسک ہے۔

(جاری ہے)

نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 25 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 25 ہزار 500 کیوسک ہے۔

ترجمان واپڈاکے مطابق تربیلا ریزروائر میں آج پانی کی سطح 1445.56 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 9 لاکھ 39 ہزارایکڑ فٹ ہے۔منگلا ریزروائر میں آج پانی کی سطح 1163.75 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 22 لاکھ 93 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔چشمہ ریزروائر میں آج پانی کی سطح 643.20 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 91 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ ترجمان واپڈاکے مطابق تربیلا،منگلااورچشمہ ریزوائر میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیر ہ 33 لاکھ 23 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :