Live Updates

پونچھ میں ایک شہری کے گھر پرایس آئی اے کا چھاپہ

منگل 10 جون 2025 13:51

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2025ء) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بدنام زمانہ تحقیقاتی ادرے سٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے)کے اہلکاروں نے ضلع پونچھ میں ایک شہری کے گھر پر چھاپہ مارا ۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایس آئی اے نے بھارتی پیراملٹری فورسز کے ساتھ مل کر ضلع کے علاقے ساوجیاں میں محمد جمیل کے گھر پر چھاپہ مارا۔تلاشی کے دوران فورسز نے مکینوں کو ہراساں کیا اور مکان کے کاغذات ، بینک کی دستاویزات، موبائل اور دیگر الیکٹرانک آلات کو اپنے قبضے میں لے لیا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات