عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کے دوران ایک لاکھ تیس ہزار سیاح وادی کاغان میں داخل ہوئے، کے ڈی اے

منگل 10 جون 2025 14:24

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2025ء) کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی(کے ڈی اے)نے کہا ہے کہ عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کے دوران 13 ہزار 509 چھوٹی بڑی گاڑیوں میں ایک لاکھ تیس ہزار سے زائد سیاح وادی میں داخل ہوئے، اس وقت بھی سیاحوں کی بڑی تعداد وادی کاغان میں موجود ہے جو اپنی عید کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لئے یہاں کے خوبصورت نظاروں، برف پوش پہاڑوں اور سڑک پر موجود گلیشیرز کی ٹھنڈی ہواؤں سے بھرپور لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

کے ڈی اے کے مطابق بڑی تعداد میں آنے والے سیاحوں کی رہنمائی اور مدد کے لئے اتھارٹی کا سٹاف اور دیگر اداروں کے اہلکار بھی موجود ہیں،سیاحوں کے رش کی وجہ سے سٹاف کی چھٹیاں بھی منسوخ کی ہیں اور تمام سٹاف اور آفیسر فیلڈ میں موجود ہیں۔ حکام نے سیاحوں کو دریائے کنہار میں بڑھتے پانی کے بہاؤ کی وجہ سے دور رہنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا ہے کہ دریا کے کنارے اور پتھروں پر چڑھ کر تصاویر بنانے ، وادی کے قدرتی حسن کے تحفظ اور ماحول کو آلودہ ہونے سے بچانے کے لئے گندگی پھیلانے سے اجتناب کریں۔ وادی کاغان میں آنے والے سیاح دریائے کنہار کے صاف وشفاف پانی میں رائٹنگ کے ساتھ ساتھ جھرنوں کے بہتے پانی سے بھی لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :