آسٹریلیا ، کار حادثے میں دو نوجوان ہلاک

حادثے کے صحیح حالات کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں،پولیس

منگل 10 جون 2025 15:37

کینبرا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء)آسٹریلیا میں یک کار حادثے میں دو نوجوان ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا ۔عرب ٹی وی کے مطابق آسٹریلیا کے مشرقی گپس لینڈ کے علاقے میں میلبورن کے بوسٹ قصبے میں ایک کار کے درخت سے ٹکرانے کے باعث 18 سالہ مرد ڈرائیور اور 15 سالہ مرد مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 17 سالہ لڑکازخمی ہوگیا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے ایک بیان میں کہا گیا کہ حادثے کے صحیح حالات کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔