ریسکیو 1122 ساہیوال نے عیدالضحیٰ کے03 دنوں میں 998 ایمرجنسیزپر ریسپانس کیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر

منگل 10 جون 2025 15:41

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2025ء) پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 ساہیوال کو عیدکے03 دنوں کے دوران3761 کالز موصول ہوئیں۔جن میں سے 998 ایمرجنسی کالز تھیں۔ریسکیو1122 ساہیوال نے جن 998ایمرجنسی کالز پر رسپونڈ کیاان میں روڈ ٹریفک کریش168، میڈیکل ایمرجنسیز,722آگ لگنے کے واقعات,06کرائم کال 19 اور 58متفرق واقعات شامل ہیں۔ ریسیکو 1122 ساہیوال نے اپنا رسپانس ٹائم برقراررکھتے ہوئے 1030 لوگوں کو ریسیکو کر کے مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا۔

545 لوگوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ اور مختلف واقعات میں 21 لوگ جاں بحق ہوئے.موٹر بائیک ایمبولینس سروس کے ذریعے ریسکیو 1122 ساہیوال نے عید کے دنوں میں 608ایمرجنسی پر بروقت رسپانس کیا638مریضوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جن میں سے 205مریضوں کو ایمبولینس کے ذریعے نزدیکی ہسپتال شفٹ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹر خالد عبداللہ نے ریسکیو 1122 ساہیوال کے عملہ کو بہترین کارگردگی پرشاباش دیتے ہوئے کہا کہ امن وا مان کی ملکی صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ میٹنگ بسلسلہعیدالضحی میں اٹھائے جانے والے نکات اور احکامات کو عملی جامہ پہننے کے لیے تمام ریسکیورز نے عید کی چھٹیوں کے باوجود جذبہ حب الوطنی اور پوری دلجمی سے اپنی اپنی ذمہ داریاں پوری کرکے ثابت کردیا کہ دن ہو یارات، اندھی ہو یا طوفان،زلزلہ ہویاآگ،حادثہ ہو یا سانحہ ریسکیو 1122 کے جو ان اپنی جانوں کی پروا نہ کرتے ہوئے لوگوں کے زندگیوں اور املاک کو بچاتے رہیں گے۔

اور محفوظ معاشرے کے قیام میں ہمیشہ سرگرم رہیں گے۔\378